پنجاب پولیس میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلے ،عبد اللہ احمد ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات

پنجاب پولیس میں 7 افسروں  کے تقرر و تبادلے ،عبد اللہ احمد ایس  ایس پی آپریشنز لاہور تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں 7 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبداللہ احمد کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ بلال محمود سلہری کو ایس پی آپریشنز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور اور ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن خالد سعید خان کو ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور مقرر کیا گیا ہے ،ایس پی غلام دستگیر خان کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، مدثر اقبال کو ایس پی انویسٹی گیشن لیہ، علی اکبر کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ اور شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...