لاہور:لاکھوں کی نقدی چھین لی، موٹر سائیکلیں چوری

لاہور:لاکھوں کی نقدی چھین لی، موٹر سائیکلیں چوری

فیصل ٹاؤن میں نوید سے 3لاکھ 85 ہزار ، برکی میں مصور سے 3لاکھ 65ہزار چھین لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کی نقدی،موبائل فون سے محروم ،موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں، تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن میں نوید سے 3لاکھ 85 ہزار روپے اور موبا ئل فون، برکی میں مصور سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، یکی گیٹ میں امداد سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں ظہیر سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں رضا سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نولکھا کے علاقے میں عامر سے 25 ہزار روپے ،شاہدرہ کے علاقے میں فرقان سے 20 ہزار روپے ،کاہنہ کے علاقے میں دانیال سے 15 ہزار روپے ،برکی کے علاقے میں عاطف سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس سے وحید،گلشن اقبال سے اقرار، لیاقت آباد سے جماعت علی اور مانگامنڈی سے فیاض کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...