انڈونیشیامیں 40سکول بند کرنے کیوجہ بننے والا بند ر گرفتار

انڈونیشیامیں 40سکول بند کرنے کیوجہ بننے والا بند ر گرفتار

جکارتہ (نیٹ نیوز)انڈونیشیا میں ایک جنگلی بندر خوف کی علامت بن گیا جس نے 18 لوگوں کو زخمی کر دیا جبکہ اس صورتِ حال اور خوف کے باعث 40 سکولوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سوماترا میں 1 بندر 2 ہفتوں سے شہریوں پر اچانک حملے کر رہا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔اس صورتِ حال کے باعث 40 سکولوں کو بند کر کے آن لائن پڑھائی کا سسٹم نافذ کر دیا گیا اور اب سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مقامی ریسکیو اور جنگلی حیات کی ٹیموں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے اس جنگلی بندر کو پکڑ لیا۔مقامی حکام نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں بعد بندر کو گزشتہ روز شہر میں نصب کئے گئے ایک خصوصی پنجرے کے ذریعے زندہ پکڑا گیا،جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...