40سال قبل چوری کی گئی کتاب معذرت کیساتھ واپس

40سال قبل چوری کی گئی کتاب معذرت کیساتھ واپس

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک کتابوں کی دکان کے عملے کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا جب وہاں موصول ہونے والے ایک پیکٹ سے ایک کتاب نکلی، جسے 40 سال قبل چوری کیا گیا تھا۔

کتاب کے ساتھ معذرت پر مبنی ایک خط اور 100 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)بھی موجود تھے ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے اولڈ ٹاؤن یوریکا کی دکان پرملنے والی اس کتاب کا نام The Unstrung Harp ہے ،پیکٹ کے ساتھ موجود خط میں وضاحت کی گئی تھی کہ اس کتاب کو 40 سال قبل اس دکان سے چوری کیا گیا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ میں اس وقت طالبعلم تھا اور الکحل کا عادی تھا، مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی ،یہ کتاب حال ہی میں گیراج میں صفائی کے دوران ایک ڈبے میں سے ملی اورمیں نے کتاب واپس کرنے اور معذرت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...