عوامی شکایات ،لندن میں ہاررفلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد

عوامی شکایات ،لندن میں ہاررفلم دی ممی کے پوسٹر پر پابندی عائد

لندن (شوبز ڈیسک)لندن میں ہارر فلم دی ممی کے تشہیری پوسٹر پر عوامی شکایات کے بعد پابندی عائد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹر میں کم عمر بچی کا چہرہ دکھایا گیا تھا، جس کی سرمئی رنگت، پھٹے ہوئے ہونٹ اور سر کے ایک حصے پر ممی کی پٹیاں نظر آ رہی تھیں، جس کے باعث وہ مردہ بچی کا تاثر دے رہی تھی۔پوسٹر کی نمائش کے بعد 30 افراد نے شکایت کی کہ یہ تصویر عوامی مقامات، خصوصا لندن انڈرگراؤنڈ پر آویزاں کرنے کیلئے حد سے زیادہ خوفناک ہے اور اس سے بچوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...