سونا5100روپے مزید مہنگا، ڈالر کی قدرمیں کمی

سونا5100روپے مزید مہنگا، ڈالر کی قدرمیں کمی

تولہ سونا 4لاکھ 54ہزار 336،دس گرام3لاکھ 89ہزار 519کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو سونا 51 ڈالر کے اضافے سے 4319 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5100 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4372 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 11300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے پر جاپہنچی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 280 روپے کے اضافے سے 6939  ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.71 روپے پر بندہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...