پگڑی کی جائیدادوں پر تاجروں کو ہراساں کیا جارہا،عتیق میر

پگڑی کی جائیدادوں پر تاجروں کو ہراساں کیا جارہا،عتیق میر

ریٹائرڈ پولیس افسران،مبینہ بلڈر مافیا کے خلاف تحقیقات کرائی جائے ،بیان

کراچی (بزنس رپورٹر)سپریم کونسل آف ٹریڈرز کے چیف کنوینر عتیق میر نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے متن اپنایا کہ کراچی میں بعض ریٹائرڈ پولیس افسران اور مخصوص عناصر تاجروں کو حقِ تصرف (پگڑی) کی جائیدادوں کے معاملے پر ہراساں کر رہے ہیں جس سے کاروباری برادری شدید اضطراب کا شکار ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر تاجروں کے جان و مال اور قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ کسی بھی پرانی یا تاریخی عمارت کے خلاف کارروائی سے قبل ماہرین کے ذریعے مکمل تکنیکی سروے اور قانونی جانچ پڑتال کرائی جائے تاکہ کسی کے جائز حقوق متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ریٹائرڈ پولیس افسران اور مبینہ بلڈر مافیا کی جانب سے تاجروں کو ان کی حقِ تصرف (پگڑی) کی املاک سے محروم کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں جنکی شفاف تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...