صباحمیدفرحان طاہرکی اہلیہ اوروالدہ بھی،مداح الجھن کا شکار
لاہور (شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا حمید ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ دو مختلف ڈراموں میں ایک ہی اداکار کے ساتھ بالکل مختلف رشتوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
صبا حمید ایک ہی وقت میں نشر ہونے والے دو مختلف ڈراموں میں ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان طاہر کی اہلیہ اور والدہ دونوں روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ جس پر شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھا دئیے ہیں۔اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ بحث جاری ہے ۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جب ایک ہی وقت میں دو ڈرامے نشر ہو رہے ہوں تو ایک ہی اداکارہ کو ایک ہی اداکار کی والدہ اور اہلیہ کے کردار میں پیش کرنا ناظرین کیلئے الجھن پیدا کرتا ہے ۔الجھن کے شکار مداحوں نے اس صورتحال پر دلچسپ تبصروں کیساتھ ساتھ ڈرامہ پروڈیوسر کیلئے سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments