اوور60کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستان کی ٹیم کینیڈا روانہ
فواد اعجاز ٹیم کی قیادت کرینگے ،قومی سکواڈ کیلئے سینڈ آف ڈنر کا اہتمام
کراچی(سپورٹس ڈیسک) 60 سے زائد عمر کی پاکستانی کرکٹ ٹیم اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہوگئی۔ 60 کرکٹ ورلڈکپ 2026 ٹورنامنٹ 9 سے 23 اگست 2026 تک مسی ساگا کینیڈا میں شیڈول ہے ، جس میں دنیا بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ورلڈ کپ میں پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، امریکا، زمبابوے ، کینیڈا، ویلز، سکاٹ لینڈ اور آئی ایم سی ایمرجنگ الیون شامل ہیں۔کینیڈا روانہ ہونیوالی پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں گزشتہ روز کراچی جم خانہ کلب میں سینڈ آف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیم کی قیادت فواد اعجاز خان کریں گے جبکہ سید مظہر حسین نائب کپتان ہوں گے۔
سکواڈ میں ایک قابل ذکر شمولیت ساجد علی ہیں ، جو پاکستان کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 13 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔پاکستانی ٹیم پہلا میچ 9 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی اس کے بعد 10 اگست کو آئی ایم سی ایمرجنگ الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چند دنوں کے آرام کے بعد مین ان گرین 13 اگست کو سری لنکا کے خلاف ایکشن میں واپس آئیں گے ۔اس کے بعد پاکستان کا مقابلہ 17 اگست کو میزبان کینیڈا اور 18 اگست کو جنوبی افریقہ سے ہوگا، 20 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف آخری پول میچ کھیلا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments