پہلے اپنی پھر دوسری لیگ ، آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے نئی پالیسی نافذ
جنوبی افریقہ کی لیگ کیلئے معاہدہ کرنے والے مچل مارش اور میٹ شارٹ کو بی بی ایل ایونٹ مکمل ہونے پر ریلیز کیاجائے گا :کرکٹ آسٹریلیا مارش اورشارٹ 17جنوری سے شروع ہونیوالی ایس اے 20 لیگ میں پہلی بار نظر آئیں گے ، بگ بیش لیگ 26 جنوری تک جاری رہے گی
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کو واضح کر دیا ہے کہ ملکی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش لیگ(بی بی ایل)کو ترجیح دی جائے گی اور اس کے بعد ہی انہیں دیگر لیگز کیلئے ریلیز کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹر ز کیلئے نئی پالیسی نافذکرتے ہوئے ہدایت جاری ہے کہ پہلے اپنی پھر دوسری لیگ کو ترجیح دی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اور میٹ شارٹ کا ساؤتھ افریقہ ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے معاہدہ ہوا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نئی پالیسی کے تحت مچل مارش اور میٹ شارٹ کو بی بی ایل کمٹمنٹ مکمل ہونے پر ریلیز کیا جائے گا،مچل مارش اور میٹ شارٹ بی بی ایل کے مکمل ایڈیشن کے لئے دستیاب ہوں گے ۔مچل مارش اور میٹ شارٹ جنوبی افریقہ کی ایس اے 20 لیگ کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اور پہلی بار اس لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔واضح رہے کہ ایس اے 20 لیگ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا جبکہ بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments