شوہرماں بننے والی بیوی کو محبت اوروقت دیں:روبینہ اشرف
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ و فلمساز روبینہ اشرف نے کہاہے کہشوہرماں بننے والی بیوی کو محبت اوروقت دیں، ماضی میں معاشرے میں حمل اور زچگی کے بعد ہونے والی ذہنی کیفیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا اور یہ سمجھا جاتا تھا کہ بچے کو جنم دینا ہر عورت کی ذمہ داری ہے ، چاہے وہ اس مرحلے سے کس قدر مشکل حالات میں گزر رہی ہو۔
اداکارہ نے کہا کہ حمل کے دوران عورت کی جلد، جسم اور مجموعی جسمانی کیفیت میں بڑی تبدیلیاں آتی ہیں جس کے باعث وہ خوشی کے ساتھ ساتھ شدید بے چینی اور ذہنی دبا ؤکا بھی شکار ہو سکتی ہے اگر اس دوران خاتون کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وہ شدید ڈپریشن میں جا سکتی ہے ۔اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا کہ حمل سے لے کر زچگی کے بعد تک شوہر کی محبت، تعاون اور ہمدردی عورت کے لیے بے حد ضروری ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments