جاپان میں کھانے اور مٹی سے بجلی پیداکرنے کا تجربہ
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی پراڈکٹ ڈیزائنر ساتوشی ناکاگاوا نے خوراک ، مٹی اوردیگر قدرتی اشیا میں موجود اجزا سے حاصل ہونے والی بجلی سے ایک نیا تجربہ کیا ہے ۔
اگرچہ یہ بجلی صرف ایک چھوٹی ایل ای ڈی جلا سکتی ہے لیکن ناکاگاوا کا ماننا ہے کہ بڑھتی آبادی اور توانائی کے بحران میں یہ ٹیکنالوجی مستقبل کا ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے جبکہ ماہرین کا کہناہے کہ بجلی کی اس طریقے سے پیداوار مستقبل کی توانائی کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ناکا گاوا کاکہناتھاکہ بجلی بنانے کے عمل میں بنیادی کردار آکسیجن اور ہائیڈروجن ادا کرتے ہیں اور یہ دونوں عناصر آئنائزیشن کے عمل میں نہایت اہم ہیں ،ایساہے تو پھر کوئی بھی مادہ جس میں نمی موجود ہواور اس کا درجہ حرارت مناسب ہواوراسے آکسیجن میسر ہو ،اسے الیکٹرو لائٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتاہے اور برقی توانائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments