میکسیکو کی ہری مرچ سے 27امریکی ریاستوں میں لوگ بیمار

میکسیکو کی ہری مرچ سے 27امریکی ریاستوں میں لوگ بیمار

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صحت کے حکام نے میکسیکو سے درآمد کی گئی ہیلاپینو (ہری مرچوں کی ایک قسم)کو سلمونیلا کی وبا سے منسلک کیا ہے ۔

اس وبا کے باعث امریکا کی 27 ریاستوں میں 345 افراد بیمار ہو چکے ہیں جبکہ 36 افراد کو ہسپتال داخل کرنا پڑا ہے تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اشیائے خوردونوش کا یہ خطرہ مخصوص ہیلاپینو مرچوں کی ایک کھیپ سے ہے جو میکسیکو کی ریاست سینالوا سے آئی ہے اور کمپنی کوسٹ سٹرس ڈسٹریبیوٹرز کے ذریعے تقسیم ہوئی ہے ۔ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کمپنی نے متاثرہ مرچیں واپس منگوانا شروع کر دی ہیں۔سلمونیلا بیکٹیریا کی علامات میں عموماً اسہال، پیٹ میں مروڑ یا درد، بخار، متلی اور بعض اوقات الٹی شامل ہیں۔چھوٹے بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں انفیکشن زیادہ سنگین ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...