معاشی استحکام صنعتوں کی بقا سے وابستہ ، عبدالرحمان فدا

معاشی استحکام صنعتوں کی بقا سے وابستہ ، عبدالرحمان فدا

مسائل کا بروقت ازالہ نہ کیاتو سرمایہ کاری کا عمل سست پڑ سکتا ہے ،صدرسائٹ

کراچی(بزنس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر عبدالرحمان فدا نے حکومت پر زور دیا ہے کہ معیشت کے استحکام اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے والی ملکی صنعتوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ صنعتوں کی مضبوطی ہی برآمدات، روزگار، سرمایہ کاری اور معیشت کے استحکام کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صنعت کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ نہ کیا گیا تو معاشی بحالی کی رفتار متاثر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کا عمل بھی سست پڑ سکتا ہے ۔عبدالرحمان فدا نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بڑھتے نرخ، بلند پیداواری لاگت، مالیاتی اخراجات اور پالیسیوں میں عدم تسلسل صنعتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں، صنعتکار مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم موجودہ حالات میں صنعتوں کو مزید نظرانداز کرنا قومی مفاد کے خلاف ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...