سمندری برآمدات ہدف سے تجاوز ،56.30کروڑڈالر ریکارڈ

سمندری برآمدات ہدف سے تجاوز ،56.30کروڑڈالر ریکارڈ

ٹیکنالوجی و نجی شعبے کی شمولیت کو مزید فروغ دینا ہوگا،وفاقی وزیر بحری امور

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور نے سندھ بلوچستان کوسٹل کمپنی کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندری برآمدات مقررہ ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے 56 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں تاہم ملکی سمندری معیشت میں موجود وسیع امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی شمولیت کو مزید فروغ دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹونا مچھلی کی پروسیسنگ اور ٹن پیکنگ عالمی بحری تجارت کا اہم جزو ہے ، پاکستان کو اس شعبے میں ویلیو ایڈیشن بڑھانے اور عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کی مسابقتی حیثیت بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سمندری تجارت سے وابستہ برآمد کنندگان کیلئے خصوصی مراعاتی اسکیم متعارف کرانے پر کام جاری ہے جس کا مقصد برآمدی شعبے کو سہولت فراہم کرنا اور سمندری مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافہ کرنا ہے ، ملک میں مچھلی کے ذخائر میں اضافے اور ماہی گیری شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے جلد پائلٹ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ، منصوبے کے ذریعے سمندری وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ماہی گیروں کی آمدنی اور ملکی سمندری پیداوار میں اضافے کے امکانات پیدا ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...