ڈیجیٹل سلوشنز پر رعایت،فیڈریشن اور جاز ورلڈ میں معاہدہ
ایس ایم ایز کو کم لاگت میں ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب دی جائیگی،عاطف اکرام
کراچی (بزنس رپورٹر) وفاقی چیمبرکے صدرعاطف اکرام شیخ نے جاز ورلڈ پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت جاز ورلڈ، ایف پی سی سی آئی سے منسلک تجارتی تنظیموں اور ان کے انفرادی اراکین کو اپنی ڈیجیٹل اور انٹرپرائز سلوشنز پر 30 فیصد رعایت فراہم کرے گا۔اس اہم پیش رفت کا مقصد جدید ڈیجیٹل سہولیات کو کاروباری برادری کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا اور کاروباری اداروں کو کم لاگت میں ٹیکنالوجی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی اور جاز ورلڈ کے درمیان شراکت داری کو پاکستان کی متنوع کاروباری برادری کے لیے عملی ڈیجیٹل اور انٹرپرائز سلوشنز کی فراہمی کی جانب ایک مثبت اور بروقت قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری میں بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، چھوٹے تاجروں اور خواتین کے زیرِ قیادت کاروباروں اداروں کو سہولت فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments