حسام بن حاج امور فوربز کے ٹاپ 100سی ای اوز میں شامل

حسام بن حاج امور فوربز کے ٹاپ 100سی ای اوز میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فوربز مڈل ایسٹ نے البرکہ گروپ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر حسام بن حاج امور کو مشرق وسطیٰ کیلئے 2026 ء کے سرفہرست 100 سی ای اوز کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

یہ فہرست خطے کے مختلف کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں اور بااثر کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ہے ۔حسام بن حاج امور کا اس فہرست میں انتخاب ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی قیادت میں البرکہ گروپ اپنے اسٹریٹجک منصوبوں پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف مارکیٹوں میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہا ہے۔گروپ کی حکمتِ عملی میں ذیلی بینکنگ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا جبکہ کاروباری ترقی کے لیے اپنے وسیع جغرافیائی نیٹ ورک سے بھرپور استفادہ کرنا شامل ہے ۔گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے اپنی مدتِ کار کے دوران حسام بن حاج امور نے ذیلی بینکوں کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے ، تبدیلی اور ترقیاتی اقدامات کو تیز کرنے ، آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے اور مالیاتی خدمات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...