فلائی جناح کا علی عظمت کے ساتھ خصوصی میوزک ویڈیو کا اجرا

فلائی جناح کا علی عظمت کے ساتھ خصوصی میوزک ویڈیو کا اجرا

کراچی(بزنس ڈیسک)فلائی جناح نے یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے نامور راک آئیکن علی عظمت کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے خصوصی میوزک ویڈیو تیار کی جس کی عکسبندی ائرلائن کے ایک طیارے کے اندر اور باہر کی گئی ۔

یہ میوزک ویڈیوفلائی جناح کے تمام سوشل میڈیاپلیٹ فارمزپردستیاب ہے ۔ ویڈیو پاکستانی قوم کے جذبے ،فخراوریکجہتی کی بھرپورعکاسی کرتی ہے ۔ اس کے ساتھ یہ فلائی جناح کی پُرخلوص مہمان نوازی،باصلاحیت عملے اورپاکستان کی بھرپورثقافتی وراثت کے فروغ کے عزم کوبھی اجاگرکرتی ہے ۔فلائی جناح اپنے مسافروں کوسستی،قابل ِاعتماداوربہترین قدرپرمبنی فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایی سرگرمیوں کے ذریعے عوام سے جڑی ہوئی ہے جوپاکستان کی محرک ثقافت،روایات اورقومی شناخت کی ترجمانی کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...