ہربنس پورہ ،گھریلو جھگڑا، بیوی کو چھریاں مار کرقتل کر دیا
دونوں میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا ،شوہر نے طیش میں آکر ثنا پر حملہ کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ کے علاقے مہر فیاض کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے ۔ مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے مبینہ طور پر غصے میں آ کر بیوی پر چھری سے حملہ کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments