وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے
لٹن روڈ سے کاشف ، مصطفی آباد سے سلطان، افضل کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق ریس کورس میں ایان سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں اجمل سے 3 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں عرفان سے 3لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں اویس سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں توصیف سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شیرا کوٹ کے علاقے میں منان سے 14 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔کاہنہ کے علاقے میں فرحان سے 10 ہزار روپے چھین لئے گئے ،غالب مارکیٹ سے رمضان،لٹن روڈ سے کاشف ، مصطفی آباد سے سلطان اور اسلام پورہ سے افضل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments