اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،سرمایہ کار محتاط
397.83پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 181,158.86پربند
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کی بدولت 100 انڈیکس تقریباً 400 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ سرمایہ کار محتاط نظر آئے ، انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 181,000 پوائنٹس کی سطح سے تجاوز کرگیا، بعد ازاں اس کے بیشتر اضافے میں کمی آگئی۔ دوپہر کے اوقات میں تیزی کے باعث انڈیکس دوبارہ 181,158.86 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، تاہم اختتامی مرحلے میں فروخت کے دباؤ نے اس کے بیشتر گین ختم کردیے ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 397.83 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے سے 180,502.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی۔مجموعی طور پر 498 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 197 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 276 میں کمی اور 25 میں استحکام رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments