ٹیکسٹائل برآمدات کے حجم میں 8.07 فیصداضافہ ریکارڈ
جون میںٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات 1.814 ارب ڈالر رہیں
اسلام آباد(اے پی پی)ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں 8.07 فیصد اضافے کے ساتھ 1.814 ارب ڈالر ہوگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال جولائی 2026کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 8.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی 2026 میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مجموعی برآمدات 1.814 ارب ڈالر رہیں جبکہ جولائی 2025 میں یہ 1.678 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔تجارتی حجم میں اضافے والی ٹیکسٹائل مصنوعات میں کاٹن یارن شامل ہے ، جس کی برآمدات 18.69 فیصد اضافے سے 66.529 ملین ڈالر ہوگئیں جبکہ گزشتہ سال جولائی میں یہ 56.052 ملین ڈالر تھیں۔اسی طرح نٹ ویئر کی برآمدات 4.06 فیصد بڑھ کر 533.836 ملین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال جولائی میں 512.991 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments