جیمز اینڈ جیولری شعبے کی ترقی کیلئے اصلاحات ناگزیر
لاہور چیمبر کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ،مسائل اور رکاوٹوں پر تفصیلی غور
لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل کی زیرِ صدارت جیمز اینڈ جیولری ریفارمز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شعبے کو درپیش مسائل کے حل اور اس کی ترقی کیلئے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے کنوینر حماد مقصود گِل بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ کمیٹی کے اراکین شیخ محمد زاہد، حاجی رشید، شیخ اعزاز دین، شیخ آصف، لالہ سرفراز، سلیم غوری اور استاد ذکی نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری کے شعبے کو درپیش مختلف مسائل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، صنعت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور ضروری اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے شعبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ، صنعت کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments