نیشنل بینک کے نئے صدر عمران سرور کا پُرتپاک خیرمقدم

نیشنل بینک کے نئے صدر  عمران سرور کا پُرتپاک خیرمقدم

کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) میں عمران سرور کی بینک کے نئے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تقرری پر این بی پی کی جانب سے پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا ہے۔

عمران سرور کو پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹس میں کارپوریٹ، ادارہ جاتی اور سرمایہ کاری بینکاری کے علاوہ کریڈٹ اور رسک مینجمنٹ کے شعبوں میں 36 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال عمران سرور اسٹریٹجک بصیرت اور بینکاری صنعت میں وسیع مہارت کا قیمتی سرمایہ اپنے ساتھ این بی پی میں لے کر آئے ہیں۔عمران سرور نے حال ہی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) میں گروپ ایگزیکٹو، رسک اینڈ کریڈٹ پالیسی اور چیف رسک آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں جہاں انہوں نے بینک کے رسک مینجمنٹ آرکیٹیکچر کو مستحکم بنانے اور کریڈٹ پالیسی فریم ورک کو موثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر بینک عمران سرور کی قیادت میں اپنی پوزیشن کو قابل اعتماد مالیاتی ادارے کے طور پر مزید مستحکم بنانے، صارفین اور معاشرے کی خدمات کے دائرہ کو وسیع کرنے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...