مرکنٹائل ایکسچینج میں 46.628 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 46.628 ارب روپے کے سودے

سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت 26.902 ارب رہی

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 46.628 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 123,916 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (26.902 ارب روپے) میں ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.787 ارب روپے)، چاندی (4.745 ارب روپے)، نیسڈیک 100 (1.984 ارب روپے)، تانبہ (1.863 ارب روپے )، خام تیل (1.815 ارب روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (1.026 ارب روپے)، پلاٹینم (791.955 ملین )، ایس اینڈ پی 500 (719.766 ملین  )، کپاس (576.479 ملین )، سویا بین (309.978 ملین )، برینٹ خام تیل (309.950 ملین)، گندم (276.722 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (174.993 ملین روپے )، مکئی (125.063 ملین )، پیلیڈیم (114.859 ملین ) میںکاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...