پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے نیشنل بینک کا بڑا اقدام
راست پی ٹو ایم کیو آرمتعارف،شہری موبائل ایپس سے فیس ادا کرسکیں گے
کراچی (بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے راست۔پرسن ٹو مرچنٹ (پی ٹو ایم)کیو آر کے ذریعے پاسپورٹ فیس کی ڈیجیٹل وصولی کی سہولت متعارف کرادی جس سے شہری شریک بینکوں کی موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے باآسانی پاسپورٹ فیس ادا کرسکیں گے ۔ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور باہمی تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس چوہدری محمد علی رندھاوا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ این بی پی ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے این بی پی کے ایس ای وی پی و گروپ چیف/سی ایف او، فنانشل کنٹرول گروپ عبد الوحد سیٹھی، ایس ای وی پی و گروپ چیف آپریشنز گروپ فیصل ٹوپرا، اور سی ڈی او و گروپ چیف، ڈیجیٹل بینکنگ گروپ عدنان ناصر سے ملاقات کی۔ملاقات میں راست کے ذریعے پاسپورٹ فیس کی کیش لیس ادائیگی سلوشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈیجیٹل ادائیگی کے مزید طریقوں پر بھی غور کیا گیا جن میں پی ایس آئی ڈی پر مبنی متبادل ادائیگی کا طریقہ کار بھی شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments