42ویں عالمی نمائش میں بڑے برآمدی معاہدوں کا امکان
غیر ملکی خریداروں سے براہ راست ملاقاتوں کو نتیجہ خیز بنایا جائیگا ، کارپٹ ایسوسی ایشن
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ لاہور میں ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف ممالک سے خریداروں کی رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے اور قوی امید ہے کہ عالمی نمائش میں بڑے پیمانے پر برآمدی معاہدے ہوں گے جس سے نہ صرف ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ انتہائی اہم صنعت کو بھی تقویت ملے گی، اجلاس میں غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستان میں منعقدہ عالمی نمائش میں شرکت کے حوالے سے پرجوش ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ ون ٹو ون اور بی ٹو بی ملاقاتوں کے ذریعے کاروباری روابط مضبوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا،ریاض احمد نے اجلاس کو اب تک کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ شرکا نے اس امر پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی خریداروں سے براہ راست ملاقاتوں کو زیادہ سے زیادہ نتیجہ خیز بنایا جائے گا تاکہ پاکستانی برآمد کنندگان کو نئے کاروباری مواقع میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments