کراچی سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، ویکسینیشن شرط میں نرمی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے سعودی عرب سفر کرنے والے پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی، سفر سے قبل چار ویکسین لگوانے کی لازمی شرط میں 25 ستمبر تک عارضی نرمی کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

انچارج ویکسینیشن سینٹر ڈاکٹر شازیہ آصف کے مطابق 25 ستمبر سے قبل عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد ویکسی نیشن کے بغیر بھی سفر کر سکیں گے۔

اس سے قبل ان ویکسینز کی لازمی شرط کا اطلاق 14 ستمبر سے ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی ہدایت پر حکومت پاکستان نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے چار ویکسین لازمی قرار دی تھیں، جن میں گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، پولیو اور ییلو فیور شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ویکسی نیشن شرط مکمل طور پر نافذ ہونے کے بعد کراچی سے حجاز مقدس کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نادرا سے تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

ویکسی نیشن پروگرام میں عارضی نرمی سے بالخصوص عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کو فوری ریلیف مل گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...