انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والی تین ملکی سیزیز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی ریکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی بی کی ریکی ٹیم کا یہ معمول کا دورہ ہے، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم آج لاہور میں وینیوز کا جائزہ لے گی اور پھر لاہورمیں انتظامات کے جائزے کے بعد ریکی ٹیم راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم کی سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ سے بھی میٹنگ شیڈولڈ ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments