91فیصد پاکستانیوں نے کاروباری مشکلات کی شکایت کردی
اسلام آباد (این این آئی)آئی پور کے سروے میں 91 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں کاروباری مشکلات کی شکایت کی اور کاروبار کرنے کو مشکل ترین عمل قرار دیا۔
سروے میں 46 فیصد نے پیچیدہ ٹیکس نظام اور 19فیصد نے قرضوں تک رسائی نہ ملنے کی شکایت کی۔12 فیصد پاکستانیوں نے کرپشن، 10 فیصد نے بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتوں، 7 فیصد نے حکومتی قوانین اور 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو کاروبار میں مشکلات کی وجہ قرار دیا۔76 فیصد پاکستانیوں نے حکومت سے کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے اضافی قانون سازی کا مطالبہ کیا جبکہ 66 فیصد پاکستانی ملک پر قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر تشویش کا بھی اظہار کرتے نظر آئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments