کراچی چیمبر انتخابات، سائٹ صنعتکاروں نے بی ایم جی کی حمایت کردی

کراچی چیمبر انتخابات، سائٹ صنعتکاروں نے بی ایم جی کی حمایت کردی

بی ایم جی کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے ، سلیم پاریکھ، عبدالرحمان فدا

کراچی(بزنس رپورٹر)سائٹ صنعتی ایریا کے صنعتکاروں نے کراچی چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین گروپ (بی ایم جی)کی مکمل حمایت کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کروائی کہ کے سی سی آئی کے انتخابات میں سائٹ کے صنعتکار بی ایم جی کے تمام امیدواروں کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا سمیت کے سی سی آئی انتخابات میں حصہ لینے والے بی ایم جی امیدواروں کی تعارفی تقریب کے موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست سلیم پاریکھ، صدر عبدالرحمان فدا، یونس بشیر، جاوید بلوانی، طارق یوسف، انجم نثار، محمد ادریس، ریحان حنیف، ارشد وہرہ، میاں ابرار، جنید ماکڈا، عبدالرزاق اگر اورمختلف ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدور اور سائٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے بی ایم جی امیدواروں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے کہا کہ سائٹ ایریا کے صنعتکاروں نے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کراچی چیمبر کا ساتھ دیا۔ تاجر برادری کی خدمت کا سفر نہیں رکنے دینگے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...