مائیکرو فنانس،ہاؤسنگ قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز

 مائیکرو فنانس،ہاؤسنگ قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز

مجوزہ ترامیم متعلقہ فریقین کی مشاورت کیلئے جاری کردی گئیں،ایس ای سی پی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مائیکرو فنانس اور ہاؤسنگ قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دے دی۔ ایس ای سی پی کے مطابق مجوزہ ترامیم شراکت داروں اور متعلقہ فریقین کی مشاورت کیلئے جاری کردی گئی ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے تحت مائیکرو فنانس قرض حاصل کرنے کیلئے سالانہ آمدن کی حد 12 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے ،اسی طرح چھوٹے کاروباروں کیلئے سالانہ ٹرن اوور کی زیادہ سے زیادہ حد 15 کروڑ سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے جبکہ درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے سالانہ ٹرن اوور کی حد 80 کروڑ سے بڑھا کر 2 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایز کیلئے مجوزہ نئی حدود اسٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہیں، مجوزہ ترامیم کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں سمیت کم آمدن والے افراد کیلئے مالی سہولیات تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...