کاروبار اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے ، زبیر موتی والا
پاک، افغان بہتر تعلقات سے معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 12ویں سالانہ اجلاس عام میں 2026-28 کیلئے نئی قیادت کا اعلان کردیا گیا۔ جاوید بِلوانی صدر، سعید محمود سینئر نائب صدر جبکہ عبدالغفار نائب صدر منتخب ہوگئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین محمد زبیر موتی والا نے کی۔زبیر موتی والا نے دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔سکیورٹی اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، تاہم کاروبار اور سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک کی معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔زبیر موتی والا نے نئی قیادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹیم کاروباری برادری کو درپیش ایف بی آر، کسٹمز اور کلیئرنگ، جی ڈی پی، سرحدی بندش، افغان چیک پوسٹس اور افغان تجارتی راہداریوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر کام کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments