سونا800روپے مزیدسستا،ڈالر کی قدر میں کمی

سونا800روپے مزیدسستا،ڈالر کی قدر میں کمی

تولہ سونا 4لاکھ 37ہزار336،دس گرام 3لاکھ 74ہزار 945کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4148 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 12800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 6558 روپے ہوگئی۔ علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.12 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کومقامی کرنسی 277.15 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...