آگاہی نہ ہونے سے ٹیکس اسکیم کو پذیرائی نہ مل سکی،وفاقی چیمبر

آگاہی نہ ہونے سے ٹیکس اسکیم کو پذیرائی نہ مل سکی،وفاقی چیمبر

حکومت، ایف بی آر اور کاروباری برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا،ثاقب فیاض مگوں

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے فیڈریشن ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسان ٹیکس اسکیم چھوٹے تاجروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی حیثیت رکھتی ہے ، تاہم آگاہی نہ ہونے کے باعث اس اسکیم کو تاحال مطلوبہ پذیرائی نہیں مل رہی۔انہوں نے ایف پی سی سی آئی سے مطالبہ کیا کہ اسکیم کے بارے میں تاجروں میں بھرپور آگاہی پیدا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے تاجر اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ 30 ستمبر آسان ٹیکس اسکیم میں شمولیت کی آخری تاریخ ہے ، اس کے بعد جرمانے شروع ہوجائیں گے ۔ ایف بی آر کے ہر اچھے اقدام میں کاروباری برادری شانہ بشانہ کھڑی ہے ، تاہم جہاں کاروباری طبقے کے ساتھ زیادتی ہوگی وہاں اس کی مخالفت بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد کیلئے حکومت، ایف بی آر اور کاروباری برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...