کراچی پورٹ:24گھنٹوں کے دوران 166,197ٹن کارگو ہینڈل
110,645ٹن درآمدی، 55,552ٹن برآمدی کارگو شامل تھا، کے پی ٹی
کراچی (آئی این پی)کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) نے اپنی مؤثر اور مستحکم بندرگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 3 اکتوبر صبح 7 بجے سے 4 اکتوبر صبح 7 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 166,197 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔کارگو ہینڈلنگ میں 110,645 ٹن درآمدی جبکہ 55,552 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ کنٹینرائزڈ کارگو کا حجم 68,136 ٹن رہا، جبکہ مجموعی خشک کارگو 103,823 ٹن اور مائع کارگو 62,374 ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹنگ مدت کے دوران 18 بحری جہاز برتھ پر موجود رہے ، جبکہ 5 جہاز روانہ ہوئے ۔ مزید 5 جہاز پورٹ لِمٹس کے باہر منتظر تھے ، جو کراچی پورٹ پر جاری بحری سرگرمیوں اور مؤثر آپریشنل کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے ۔کارگو کی مختلف اقسام میں 12,627 ٹن بلک کارگو، 2,072 ٹن سیمنٹ، 11,619 ٹن کلنکر، 2,672 ٹن ڈائی امونیم فاسفیٹ (DAP) اور 6,697 ٹن سویا بین سیڈز شامل تھے ، جبکہ کنٹینرائزڈ اور مائع کارگو کی بھی نمایاں مقدار ہینڈل کی گئی۔دریں اثنا، 4 سے 5 اکتوبر 2026 کے دوران کراچی پورٹ پر 29 بحری جہازوں کی آمد اور 3 جہازوں کی روانگی متوقع ہے ، جو مسلسل بحری ٹریفک اور عالمی سپلائی چینز سے کراچی پورٹ کے مؤثر رابطے کی عکاسی کرتا ہے ۔کراچی پورٹ مؤثر کارگو ہینڈلنگ، محفوظ جہاز رانی اور قابلِ اعتماد تجارتی روابط کے ذریعے پاکستان کے بحری نیٹ ورک کے مرکز کی حیثیت سے اپنی سرگرمیوں کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments