سمندری خوراک کی برآمدات میں 74.4 فیصد اضافہ
لاہور(آئی این پی)مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدات مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 74.4 فیصد اضافے کے ساتھ 12 کروڑ 54 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزارت بحری امور کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران مچھلی اور سمندری خوراک کی برآمدی حجم بھی 74.8 فیصد بڑھ کر 61 ہزار 679 میٹرک ٹن ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments