چھوٹی صنعتوں کیلئے طویل قرض کی شرح2فیصد کرنیکا مطالبہ

چھوٹی صنعتوں کیلئے طویل قرض کی شرح2فیصد کرنیکا مطالبہ

فکسڈ ریٹ فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی جائے ،فباٹی کاگورنر اسٹیٹ بینک کو خط

کراچی(بزنس ڈیسک)چھوٹی صنعتوں کی بقا کے لیے فیڈریشن آف بلوچستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (فباٹی) نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کردیاجس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔صدر فباٹی رضا حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کی بحالی کے لیے فکسڈ ریٹ فنانسنگ اسکیم متعارف کرائے ۔ چھوٹی صنعتوں کو کاروبار کے لیے کائیبور پر 2 فیصد کی شرح پر قرض فراہم کیا جارہا ہے جبکہ بینکوں سے ملنے والے مہنگے قرضوں کے باعث مشینری خریدنا اور صنعتی پیداوار بڑھانا مشکل ہوگیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی صنعتیں بلند شرح سود، توانائی کے ٹیرف اور بڑھتے ہوئے محصولات کے باعث مسلسل دباؤ کا شکار ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک چھوٹی صنعتوں کے لیے خصوصی فنانس اسکیم کا جامع اور دیرپا منصوبہ تیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...