کراچی پورٹ پر 229,281 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے 11 اکتوبر صبح 7 بجے سے 12 اکتوبر 2026ء صبح 7 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 229,281 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا،
جس میں 180,310 میٹرک ٹن درآمدی اور 48,971 میٹرک ٹن برآمدی کارگو شامل تھا ۔کارگو ہینڈلنگ میں 122,660 میٹرک ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 70,800 میٹرک ٹن مائع کارگو شامل تھا، اس دوران مجموعی طور پر 21 جہاز برتھ پر موجود رہے ، جبکہ چار جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments