کراچی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی مذمت، ریلیف کا مطالبہ
لوڈشیڈنگ نے کاروباری وصنعتی سرگرمیوں کا پہیہ جام کر دیا، طلعت محمود
کراچی(این این آئی)کراچی چیمبر کے صدر طلعت محمود نے کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش صنعتی پیداوار، تجارتی سرگرمیوں، روزگار اور لاکھوں شہریوں کی روزمرہ زندگی کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کیے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن امر ہے کہ ملک کا اہم ترین صنعتی مرکز مسلسل غیر یقینی بجلی فراہمی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب کراچی کی صنعتوں، کاروباری اداروں اور گھروں کو بار بار اندھیروں میں دھکیلا جائے گا تو کراچی سے یہ توقع کیسے کی جا سکتی کہ وہ پاکستان کی معیشت کو آگے بڑھائے گا؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments