ستمبر میں برآمدات 2ارب 96کروڑ ڈالر سے متجاوز
درآمدی بل 11فیصدبڑھ کر 6ارب 50کروڑ ڈالررہا،ادارہ شماریات
کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی برآمدات میں ستمبر 26 کے دوران ماہانہ 17 فیصد جبکہ سالانہ18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعدبرآمدات 2ارب 96کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ ادارہ شماریات نے ملکی تجارت سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق برآمدات میں اضافے کے ساتھ درآمدی بل میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 میں برآمدات 2 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں برآمدات کا حجم 2ارب 50 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران برآمدات میں تقریباً 46 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2026 میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات ایک ارب 60کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں ۔دوسری جانب ستمبر 2026 میں پاکستان کا درآمدی بل بڑھ کر 6 ارب 50 کروڑ ڈالر رہا جو ماہانہ اور سالانہ 11 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ سال ستمبر میں ملکی درآمدات کا حجم 5 ارب 85 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments