ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری، 76ارب سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری، 76ارب سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات، ستمبر 2026میں 34کاروباری درخواستیں منظور فیصل آباد میں چینی کمپنی کو صنعتی اراضی کے حصول میں معاونت فراہم، روزگار ملے گا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے 76 ارب کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی۔ ستمبر میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی، جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی کو فیصل آباد میں صنعتی زمین کے حصول کیلئے سہولت فراہم کی گئی۔نانجنگ جیودنگ کے چیئرمین شہاب اکرام نے فیصل آباد میں صنعتی اراضی کی منظوری پر ایس آئی ایف سی کی معاونت کو سراہا، انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ متعلقہ معلومات کے مطابق ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور سرمایہ کاری کے عمل میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ شہاب اکرام کے مطابق سرمایہ کاری سے درآمدات میں کمی، زرمبادلہ کی بچت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ مقامی سطح پر صنعتی پیداوار بڑھنے سے بعض مصنوعات کیلئے بیرونی منڈیوں پر انحصار کم کرنے اور ملکی صنعت کی استعداد میں اضافے کے امکانات بھی پیدا ہوتے ہیں۔تاہم ان فوائد کا حقیقی حجم کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبے ، پیداوار کی نوعیت، مقامی خام مال کے استعمال اور صنعتی سرگرمیوں کے عملی آغاز پر منحصر ہوگا۔کونسل کا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم، مختلف سرکاری اداروں کے درمیان رابطہ بہتر بنانا اور سرمایہ کاری سے متعلق انتظامی مراحل آسان بنانا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...