پنجاب میں ڈیری فارمنگ کو جدید بنانے کیلئے ایک ارب کا منصوبہ
لاہور۔ (اے پی پی)پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام 41 اضلاع میں کسانوں کو رعایتی نرخوں پر مشینری اور آلات فراہم کرنے کے لیے ڈیری سپلائی چین سپورٹ منصوبے میں ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے ،
جس کا مقصد دودھ کی پیداوار میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا، پیداواری صلاحیت بہتر بنانا اور ڈیری فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔پنجاب ملک میں دودھ اور مویشیوں کی پیداوار کے لحاظ سے سرفہرست صوبہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments