کراچی پورٹ پر248,896 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل

کراچی پورٹ پر248,896 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل

کارگو میں 166,753 ٹن درآمدی ،82,143 ٹن برآمدی سامان شامل تھا

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 20 اکتوبر 2026ء کو صبح 7 بجے ختم ہونے والے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 248,896 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا، جس میں 166,753 ٹن درآمدی اور 82,143 ٹن برآمدی سامان شامل ہے مزید تفصیلات کے مطابق ہینڈل کیے گئے کارگو میں 109,845 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 51,676 ٹن بلک کارگو اور 71,284 ٹن مائع کارگو شامل تھااسکے علاوہ سیمنٹ، کلنکر، ڈی اے پی (ڈائی امونیم فاسفیٹ) کھاد اور مل اسکیل کی کھیپیں بھی ہینڈل کی گئیں۔ یہ کارکردگی بندرگاہ کی مسلسل مؤثر عملی سرگرمیوں اور پاکستان کی تجارت و سپلائی چین کو رواں رکھنے میں اس کے کلیدی کردار کی عکاس ہے ۔ مزید برآں رپورٹنگ کے دورانیے میں 17 جہاز برتھوں پر موجود رہے جبکہ پانچ جہاز روانہ ہوئے ۔ مزید نو جہاز آؤٹر پورٹ لمٹ پر موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...