مرکنٹائل ایکسچینج میں 36.674 ارب روپے کے سودے
مجموعی طور پر ایک لاکھ 19ہزار 989لاٹس کا کاروبار ہوا،سونا سرفہرست رہا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 36.674 ارب روپے رہی،جبکہ مجموعی طور پر 119,989 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (20.592 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.155 ارب روپے )، تانبہ (2.986 ارب روپے )، خام تیل (2.722 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.175 ارب روپے )، چاندی (1.222 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500(1.093 ارب روپے )، قدرتی گیس (410.243 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (304.148 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (261.169 ملین روپے )، پلاٹینم (225.331 ملین روپے ) اور ایلومینم (113.734 ملین روپے ) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 80 لاٹس کا کاروبار ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments