ایف ڈی اے کی جانب سے جی ایس کے کی ہیپاٹائٹس بی کی نئی دوا کی منظوری
کراچی(بزنس ڈیسک)امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے برطانوی دوا ساز کمپنی جی ایس کے کی ہیپاٹائٹس بی کی نئی دوا ہبساگوکی منظوری دے دی۔۔۔
جس سے دائمی ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کو علاج بند کرنے کے بعد بھی وائرس کو طویل عرصے تک قابو میں رکھنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔ دوا کیمیائی طور پر بیپیرو وِرسن کے نام سے جانی جاتی ہے اور دائمی ہیپاٹائٹس بی کے لیے ایف ڈی اے کی منظور کردہ پہلی اینٹی سینس اولیگو نیوکلیوٹائڈ ہے۔ یہ ہیپاٹائٹس بی وائرس سے متعلق آر این اے اور پروٹینز کی پیداوار کم کرتی ہے، خون میں وائرس کے سطحی اینٹی جن کی مقدار گھٹاتی ہے اور مدافعتی نظام کو متحرک کرکے علاج کے دیرپا اثرات کے امکانات بڑھا سکتی ہے ۔کلینیکل ٹرائلز کے دوران بیپیروویرسن استعمال کرنے والے تقریباً ہر 5 میں سے 1 مریض میں ہیپاٹائٹس بی وائرس کی سطح قابلِ شناخت حد سے نیچے آگئی جبکہ یہ مریض کم از کم 6 ماہ تک اینٹی وائرل علاج کے بغیر بھی رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments