پاک،افریقی ممالک میں تعاون کے وسیع امکانات موجود

پاک،افریقی ممالک میں تعاون کے وسیع امکانات موجود

پہلی افریقہ سفارتی و اقتصادی کانفرنس میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان سدرن افریقن ڈیولپمنٹ کمیونٹی چیمبر ٹریڈ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام پہلی افریقہ سفارتی و اقتصادی کانفرنس 2026 کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ، کاروباری روابط کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔کانفرنس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ سمیت افریقی ممالک کے سفارتی نمائندوں اور تجارتی شعبے سے وابستہ اہم افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے کاروباری برادری کے روابط مضبوط بنانا، تجارتی وفود کے تبادلے کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...