10سال میں کپاس پیداوار میں 60 فیصد کمی تشویشناک، احسان الحق

10سال میں کپاس پیداوار میں 60 فیصد کمی تشویشناک، احسان الحق

گنے کی کاشت، قوانین پرعمل نہ کرنا، کراپ زوننگ اہم اسباب، چیئرمین کاٹن جنرز

کراچی (بزنس ڈیسک)چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ کپاس کی بحالی و پیداوار بڑھانے کیلئے کاٹن ریسرچ اسٹیشنز کی بہتری سمیت دیگر ثانوی اقدامات کے بجائے کراپ زوننگ قوانین پر مکمل عمل درآمد کرکے کاٹن زونز میں گنے کی کاشت کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراپ زوننگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے بعد کاٹن ریسرچ اسٹیشنز میں بہتری، اپٹما کی قیادت میں پاکستان کاٹن بورڈ کو قانونی شکل دیکر پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور اس کے ذیلی اداروں کو اس کے ماتحت کرنے دیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کی مقامی پیداوار اور معیار توقعات سے کم ہونے سے مقامی کاٹن سیکٹر میں جاری معاشی بحران کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مندی کا رحجان غالب رہا اور کاٹن سیکٹر میں جاری مالی بحران کے باعث فیصل آباد کی سوتر منڈی میں اربوں روپے کے مالیت کے اسکینڈل کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔ احسان الحق نے بتایا کہ عالمگیر سطح پر کپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار میں 60فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ یہاں کراپ زوننگ قوانین پر عمل درآمد کا فقدان، گنے کی کاشت و دیگر عوامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...