معاشی ترقی، ایس ایم ایز فروغ کیلئے پرعزم ہیں، بلال اظہر کیانی

معاشی ترقی، ایس ایم ایز فروغ کیلئے پرعزم ہیں، بلال اظہر کیانی

حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کی سرپرستی اور آسانیاں پیدا کرنا، وزیر مملکت

جہلم (بزنس ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت ترقی ، صنعتی استحکام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت سمیڈا بورڈ کو ازسرنو تشکیل دیکر فعال بنا دیا گیا۔ حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کی سرپرستی اور آسانیاں پیدا کرنا ہے ، جہلم کے شاندار پوٹینشل، بلند شرحِ خواندگی اور پرامن ماحول کو بروئے کار لا کر اسے خطے کا کامیاب معاشی و کاروباری حب بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ وزیر مملکت نے نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری شعبے میں خواتین کے کردار کی تعریف کی۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سمیڈا کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فزیبلٹی کی تیاری، فیکٹریوں کے قیام کے لیے فنانسنگ اور ووکیشنل ٹریننگ کی مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور تا راولپنڈی موٹروے کا منصوبہ کھاریاں اور جہلم سے گزرتے ہوئے آئندہ دو سے تین سال میں مکمل کر لیا جائے گا، جس سے خطے میں صنعتی اور تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...