پاما کا گفٹ اسکیم کے غلط استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ
استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ مقامی صنعت کیلئے نقصان دہ ، رضی الرحمٰن
کراچی(بزنس رپورٹر)پامانے وزارتِ تجارت سے گفٹ اسکیم کا فوری جائزہ لینے اور اس کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ۔ڈی جی پاما رضی الرحمٰن نے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت ہارون اختر کو خط میں کہاکہ حکومت استعمال شدہ گاڑیوں کی ضرورت سے زیادہ درآمدکی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں پر بھی نظرثانی کرے کیونکہ اس سے مقامی مینوفیکچرنگ متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ درآمدات سے متعلق تمام اقدامات صنعتی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔خط کے مطابق گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ مئی میں اس اسکیم کے تحت صرف 7 گاڑیاں درآمد کی گئی جو جون میں بڑھ کر 806، جولائی میں 1,876، اگست میں 1,406 اور ستمبر میں 2,238 گاڑیاں ہوگئیں۔ ستمبر 2026 میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مجموعی درآمدات میں گفٹ اسکیم کا حصہ تقریباً 98 فیصد رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments